پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔یونس خان نے میڈیا کے سامنے لب کشائی کیا کی،پی سی بی حرکت میں آگیا۔یونس خان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کے سامنے سلیکشن کمیٹی پرخوب برسے تھے۔ پی سی بی نے دوہفتے میں وضاحت بھی مانگ لی۔ پی سی بی کے مطابق یونس خان نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیراجازت میڈیا سے بات کی۔ وضاحت نہ دینے پریونس خان جرمانے کی زدمیں بھی آسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...