جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ وہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اوراس واقعے اور رواں سال حج کے دوران پیش آنے والے ایسے دیگر واقعات کی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں،حسن روحانی نے اپنے خطاب کے دوران واقعے پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سانحہ منیٰ میں 769 افراد شہید اور 934 زخمی ہوئے،شہید ہونے والوں میں 136ایرانی شہری بھی شامل ہیں-
ایرانی صدر نے حج کے دوران پیش آنے والے بھگڈر کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
Sep 27, 2015 | 18:43