لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان گلوبل انیشیٹیوفار لاء اینڈجسٹس چیپیٹر، ایس ایس ڈی او،ایزان فاونڈیشن اور سوس ایمبیسی کے باہمی تعاون سے" بچوں کی قبل از بلوغت شادی' صحت پر اثرات اور قانونی پہلووں پر جائزے" کے حوالے سے سیمینار آج لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال میں ہو گا ۔جس میں ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ، ممبران صوبائی اسمبلی عظمی بخاری، سعدیہ سہیل ، سردار شیر علی گورچانی، فرید پراچہ ، صدرلاہور ہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبدالرحمن، مخدوم وسیم قریشی اوردیگر اظہار خیال کریں گے۔
بچوں کی قبل از بلوغت شادی ، صحت پر اثرات اور قانونی پہلوئوں پر جائزے کے حوالے سے سیمینار آج ہو گا
Sep 27, 2016