اسلام آباد(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ2018 ء کے عام انتخابات میں 20 کروڑ سے زیادہ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہوگی لہٰذا بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں گی ،چھپائی کا عمل نئی مشینوں کے ذریعے کیا جائیگا،بغیر نمبرنگ کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہیں کی جائیگی۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)رضاخان کی صدارت میںاجلاس ہوا جس میں 2018 کے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نئی مشینوں کے ذریعے 20 دن میں 4 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جاسکتی ہے ۔