کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں 8 ستمبر کو قومی زبان اردو کا دن قرار دیئے جانے سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ عدالت نے 8 ستمبر کو اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم دیا تھا۔ قرارداد میں سفارش کی گئی کہ 8 ستمبر کو قومی زبان کا دن قرار دینے پر وفاق سے رجوع کیا جائے۔ قرارداد صوبائی وزیر صحت بلوچستان مہر رحمت بلوچ نے پیش کی۔