ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ مکیش کمار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی (وقائع نگار) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ مکیش کمار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مکیش کمار نے استعفیٰ سیکرٹری قانون کے ذریعے حکومت سندھ کو بھجوا دیاہے۔ مکیش کمار کے مطابق انہوں نے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکیش کمار نے میر پور خاص میں کروڑوں روپے کی زمین میں گھپلا کیا جس سے حکومت سندھ کو نقصان ہوا جس کے لئے مکیش کمار کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف مکیش کمار نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن