لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر مدثر حسن قاسمی نے نئی ٹیلی فلم پرکام شروع کردیا۔بتایاگیاہے کہ ٹیلی فلم کاسکرپٹ مدثرحسن قاسمی خودتحریرکررہے ہیں جواہم معاشرتی پہلوپرمبنی ہے ۔سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اس کی کاسٹ فائنل کی جائے گی ۔ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ لاہوراورچنیوٹ میںہوگی ۔ مدثرحسن قاسمی نے بتایاکہ انہیں کراچی میں بننے والی مختلف سیریلزمیں اداکاری کی پیشکش ہوئی تاہم وہ اپنی مصروفیت کے باعث وہاں نہ جاسکے اورمعذرت کرلی۔کچھ عرصہ قبل انہوں نے سرکاری ٹی وی کے ایک ڈرامہ میںاداکاری کامظاہر ہ کیاتھاجسے بہت جلدنشرکیاجائے گا۔