پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیراہتمام مقابلہ گائیکی سیف الملوک 29 ستمبر کو ہو گا

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب نے عظیم صوفی شاعر میاں محمد بخشؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 29 ستمبر بوقت 10 بجے صبح کُل پنجاب مقابلہ گائیکی ’سیف الملوک‘ کا اہتمام کیا ہے جس میں پنجاب کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات شریک ہوں گے۔ اوّل دوم سوم آنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ یہ کُل پنجاب مقابلہ گائیکی ’سیف الملوک‘ پنجابی کمپلیکس، نزد قذافی سٹیڈیم، فیروز پور روڈ، لاہور میں منعقد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...