لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریلوے انٹر ڈویژنل ٹی ٹونٹی آزادی کرکٹ کپ میں پی آر ایس بی الیون نے کراچی ڈویژن کو 10 وکٹوں جبکہ لاہور ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا ۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ ڈویژن نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور ڈویژن نے 13.2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ وسیم بٹ نے 66 رنز ناٹ آئوٹ جبکہ وسیم ظہور نے 40 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔