نیو یارک (سپورٹس ڈیسک)گالف کے عظیم امریکی کھلاڑی آرنالڈ پامر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گالف کھیل کی تاریخ میں پامر ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔اخبار دی پٹسبرگ پوسٹ گزیٹ کے مطابق ان کا انتقال پینسلوینیا کے یو پی ایم سی ہسپتال میں ہوا جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا۔دی یونائیٹڈ سٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور اانہیں گالف کا عظیم ترین سفارت کار قرار دیا ہے۔