مختلف شہروں میں گیٹ ان رگبی پروگرام جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ لاہور میں پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ آفس سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی پنجاب کے ڈویلپمنٹ کوچز نے سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات کو گیٹ ان ٹو رگبی سیشن مکمل کروایا۔ میلسی، بہاولپور، چشتیاں، دنیا پور،فورٹ عباس، لودھراں اور اسلام آباد کے شہروں کے تمام بڑے سکولوں میں بچوں نے بڑی دلچسپی سے رگبی کے کھیل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اگلے مرحلے میں لاہور، کراچی، پشاور،ملتان اور دیگر شہروں کے سینکڑوں سکولوں میں جی آئی آر پروگرام کے سلسلے میں سیشنز ہوں گے۔ پاکستان رگبی یونین نے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں رگبی کے کھیل کے فروغ کیلئے ڈویلپمنٹ کوچز رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...