لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بے روزگار کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں نوکریاں دلانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ اس سلسلہ میں ایسے تمام کھلاڑی جو پاکستان ٹیم کے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس میں شریک ہو چکے ہیں اور ان کی عمر 18 سے 27 سال کے درمیان ہے وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے مطابق پاکستان ہاکی کی تباہی کی اصل وجہ ہی یہی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ نوکریاں نہیں ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیروزگار کھلاڑیوں کو نوکریاں دلانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی
Sep 27, 2016