ڈپٹی میئر کراچی نے گزشتہ ہفتے الطاف کو پیسے بھیجے سرفراز مرچنٹ، بیان مسترد کرتا ہوں : ارشد ووہرا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان الگ ہو ہی نہیں سکتی۔ کراچی کے ڈپٹی میئر نے گزشتہ ہفتے بانی ایم کیو ایم کو پیسے بھیجے، متحدہ بانی کی ضمانت کیلئے فاروق ستار کی جانب سے پیسے بھیے گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رقم ارشد وہرہ کے دبئی اکاؤنٹ سے وکلا کو بھیجی گئی آٹھ لاکھ پاؤنڈ لندن بھجوائے گئے۔ بانی ایم کیو ایم کو پیسے بھینے کا عمل جاری ہے۔ ارشد وہرہ کے دبئی اکاؤنٹ کی تفصیلات منگوا لیں۔ منی لانڈرنگ کیس چلے یا فارغ کیا جائے فیصلہ 5 اکتوبر کو ہو گا۔ منی لانڈرنگ میں نامزد تمام افراد پر کیس چلے گا۔ محمد انور نے بتایا کہ کسی میں ایک ایم این اے ملوث ہے کیس کی سماعت ہو گی تو محمد انور نام خود بتائیں گے۔ مسلم لیگ ن اپنی صفوں میں اس ایم این اے کو تلاش کرے۔ ایف آئی اے نے اب تک کچھ نہیں کیا، معاملہ سردخانے کی نذر ہو گیا۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ میں سرفراز مرچنٹ کے بیان کو مسترد کرتا ہوں۔ پاکستان کی کوئی بھی ایجنسی میرا اکاؤنٹ چیک کر لے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...