اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کے چیدہ چیدہ نکات اس طرح سے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960ء میں دریائے سندھ اور دیگر دریائوں کا پانی منصفانہ طور تقسیم کرنے کیلئے سندھ طاس معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کے ضامن میں عالمی بینک بھی شامل ہے۔ معاہدے کے تحت بھارت کو پنجاب میں بہنے والے تین مشرقی دریا بیاس، راوی اور ستلج کا زیادہ پانی ملے گا یعنی اسکا ان دریاؤں پر کنٹرول زیادہ ہوگا جبکہ جموں و کشمیر سے نکلنے والے مغربی دریا چناب، جہلم اور سندھ کازیادہ پانی پاکستان کا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔