سینٹ: الطاف کی تقریر کیخلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور: متحدہ کی بھی حمایت

Sep 27, 2016

اسلام آباد (اے پی پی+ آئی این پی) ایوان بالا میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ ق لیگ کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان پاکستان کے خلاف الطاف حسین کی جانب سے ادا کئے گئے کلمات، نعروں اور کراچی میں مورخہ 22 اگست 2016ء کو اپنی جماعت کے کارکنوں کو میڈیا ہائوسز پر حملے کرنے کے لئے اکسانے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے وہ الطاف حسین ور اس موقع پر موجود دیگر افراد کے خلاف ملکی قانون کی خلاف ورزی، میڈیا ہائوسز پر حملے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر سخت کارروائی کرے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی سمیت متحدہ کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

مزیدخبریں