ماسکو (نیٹ نیوز) مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوج کی تیاری کا پول کھول دیا ہے، بھارتی فوج نے وزیراعظم کو پاکستان سے متعلق محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف نے مودی کو بتایا کہ بھارت ابھی پاکستان سے جنگ کیلئے تیار نہیں ہے۔ بھارتی لڑاکا طیارے جنگ کے قابل ہی نہیں، ذرائع کے مطابق بھارت نے جنگ کے لئے نامکمل تیاری پر اسرائیل کے سامنے مدد کیلئے ہاتھ بھی پھیلا دیئے ہیں۔ دوسری جانب اوڑی حملے کے بعد پہلی تقریر میں نریندر مودی بار بار پسینہ صاف کرتے اور پانی پیتے رہے۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں بھارتی فوج کے تینوں سربراہوں نے ہاتھ کھڑے کردئیے، بھارتی افواج پاکستان کے ساتھ جنگ کیلئے تیار نہیں ہیں۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوجی طاقت کا پوسٹمارٹم کر کے رکھ دیا اسی لئے بے چارے ’’پردھان منتری‘‘ جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔