اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کارروائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غیرروایتی ہتھیار سجانے کے لیے نہیں، جنگ مسلط کی تو نیست و نابود کر دینگے۔ پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہماری فوج بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ہم بھارت کی طرح کشمیریوں پر گولیاں نہیں چلا رہے۔ بھارت کئی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ براہمداغ بگٹی دہشت گرد ہے۔ براہمداغ کو پہلے افغانستان نے اپنا ویزا دیا۔ بھارت کئی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ کارروائی کرے گی۔ زمینی کارروائی کی کوشش پر پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔ پانیوں سے کارروائی کی کوشش کی تو پاک بحریہ تیار ہے۔ لندن میں متحدہ کے بانی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ اوڑی حملہ بھارت نے خود کرایا۔ ایسے واقعات کو توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی۔
غیرروایتی ہتھیار سجانے کیلئے نہیں‘ بھارت نے جنگ مسلط کی تو نیست و نابود کر دینگے: خواجہ آصف
Sep 27, 2016