عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے محکمے کو ازسرنو منظم کیا جائے گا : شہبازشریف

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحولیاتی آلودگی ایجنسی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا. اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، محکمہ ماحولیات کی مکمل اوورہالنگ کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے سات روز کے اندر حتمی سفارشات پیش کرنے اور قوانین میں ردوبدل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی. شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماہرین کو شامل کر کے ماحولیاتی ایجنسی کی استعدادکار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن