ورلڈ بنک نےکراچی کےترقیاتی منصوبوں کے لئے تعاون کی حامی بھر لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانا بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپنے طور پر صفائی ستھرائی کی کوشش کررہی ہے تاہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ حکومت سندھ کے پاس ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے کراچی کومتعدد مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کے لئے وسائل اور اختیارات کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ بنک کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں سنیئر اربن اکنامسٹ یوہی کیم گلوبل لیڈ سٹی مینجمنٹ اینڈ فنانس رولینڈ وائٹ سنیئرپبلک  سیکٹر اسپیشلسٹ راجوادستی‘ نظر حسین مہر‘ نجم السحر عطاءاللہ‘ عمران اسلم‘ حبیب رشید اور حبیب اختر شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ورلڈ بنک کے نمائندوں نے کہا کہ وہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ابتدائی اسٹیڈی کے لئے یہ دورہ کیا جارہا ہے جس کے بعد ورلڈ بنک کا ایک اور مشن کراچی کا دورہ کرے گا اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن