حکومت نے اپنا مینڈیٹ کھودیا، عام انتخابات کرائے جائیں، جہانگیر ترین

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے موجودہ حکومت نے اپنا مینڈیٹ کھو دیا ہے خیبر پختونخواہ ہی نہیں پورے ملک میں عام انتخابات ہونے چاہئیں قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر ہمارا حق ہے اس کیلئے مشاورت کر رہے ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کہتے پھرتے ہیں مجھے کیوں نکالا اس کا جواب ہے آپ نے منی ٹریل نہیں دی اس لئے آپ کو نکالا گیا سینٹ میں بل کی منظوری سے زیادتی ہوئی تحریک انصاف کے دونوں سینیٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردئے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کی تمام کابینہ کے ساتھ میٹنگ کے بعدسیکٹر ایف سکس تھری سٹریٹ نمر16 میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہانگیر خان ترین نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے کھڑی ہے گلگت بلتستان کے صوبائی سٹیٹس پر پیشرفت بہت ضروری ہے گلگت بلتستان پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی میرا مطالبہ ہے کہ اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ہم چاہتے ہیں کہ اس رپورٹ پر ہم بھی اپنی سفارشات دے سکیں۔ گلگت بلتستان کو سی پیک سے ملنے والا حصہ بھی نہیں دیا گیاجبکہ اسے برابر کا حصہ ملنا چاہئے گلگت بلتستان میں اکنامک زون بنایا جائے گلگت بلتستان پر بھی دیگر صوبوں کی طرح توجہ دے کر وہاں یونورسٹیاں اور کالج بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کیسے ادا کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف گارڈز کے ساتھ احتساب عدالت میں گئے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ عام لوگ عدالتوں میں گارڈز لے کر آئیں جبکہ شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیر اعظم مانتے ہی نہیں ہیں اس لئے ملک میں نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے ۔
جہانگیر ترین

ای پیپر دی نیشن