کراچی ( خصوصی رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا نام تجویز کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان اورتحریک انصاف کے درمیان برف پگھل گئی۔ ماضی میں اختلاف رکھنے والے آج دوست بن گئے۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کی تبدیلی کیلیے تحریک عدم اعتماد لانے اور مستقبل میں ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلیے دیگر پارلیمانی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔اس بات پر اتفاق منگل کو ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان متحدہ مرکز بہادرآبادمیں ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے مرکزی رہنماؤں عامرخان ،ڈاکٹر خالد مقبول ،کنور نوید جمیل اور دیگر جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر ،عمران اسماعیل ،فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ موجود تھے۔اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کی تبدیلی اور مستقبل میں ورکنگ ریلشن شپ بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔اس مشاورت میں طے کیا گیا کہ دونوں جماعتوں میں مستقبل میں سیاسی تعلقات کی مضبوطی کیلیے رابطوں کو بڑھایا جائے گااور مزید ملاقاتیں ہوں گی۔بعد ازاں مشتر کہ پر یس بر یفنگ کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ چار سال تک اپو زیشن جما عتوں میں ہما ری پی ٹی آئی کے ساتھ مختلف مسائل پر ہم آہنگی رہی۔جس کے نتیجے میں آج پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان مکا لمہ کا آغا ز ہو ا ہے۔ ہما را واضح مو قف ہے کہ تمام امو ر پر قومی اتفا ق ہو نا چاہیے بد قسمتی سے اس وقت ملک کی تمام سیا سی جما عتو ں کا مینڈ یٹ تقسیم ہے۔کو ئی ایک جماعت تن تنہا ملک کے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی جما عت جبکہ سینیٹ میں تیسری بڑی جما عت ہے۔ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں تیسر ی اور سینیٹ میں چوتھی بڑی جما عت ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ چار سالو ں میں پیپلز پا رٹی نے فر ینڈلی اپو زیشن کا کر دار ادا کیا ہے عوام کہ دیرینہ مسائل سے چشم پو شی برتی گئی ہے صرف ان مسائل پر با ت کی گئی جو ذاتی اور گروہی مفا دات کا تحفظ کر تے تھے سندھ کے شہر ی مسائل بلد یاتی امور آرٹیکلA 140/پر کبھی خو رشید شاہ نے با ت نہیں کی این ایف سی اور وسائل کی تقسیم میں نا انصا فی کی گئی کر پشن اور لو ٹ ما ر پر حکو مت اور اپو زیشن لیڈر فر ینڈ لی اپو زیشن کر تے رہے گو کہ پاناما لیکس پر پی پی پی کا اپنا موقف تھا جبکہ ہما را یہ مو قف ہے کہ احتساب سب کا ہو نا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سندھ شہری ،بلو چستان اورہزارہ سے مر دم شما ری پر تحفظات کا اظہا ر کیا گیا ہم نے تحریک انصا ف کے ساتھ مل کر اس با ت کا اعادہ کیا ہے کہ ملکر جدوجہد کر یں گے۔ا س با ت پر اتفا ق ہو ا ہے کہ آئندہ انتخا با ت شفاف ہو ہم مک مکا کو روکنے کیلیے مختلف امو ر پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم خیا ل ہیں پاکستان تحریک انصا ف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز آکر کر اچی اور شہر ی علا قوں کی عوام کو ایک اچھا پیغام دیا ہے ہم اس تعلق کو قائم رکھیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا کے مختلف نما ئند گا ن کہ سوالا ت کے جو ابا ت دیتے ہو ئے کہا کہ عوام اور اپنے ووٹرز کی بہتر ی کیلیے ہم نے تحریک انصا ف سے ملا قات کی ہے اور ہم مختلف قومی جما عتو ں کیساتھ اشتراک عمل کیلیے مشاورت کا سلسلہ جا ری رکھیں گے اور جو کو ئی بھی ہما ری قومی سیا سی جما عتو ں سے ملا قاتو ں پر جو سیا ست کا حصہ ہو تی ہیں جو الز اما ت عائد کر تا ہے یہ اس کی ذہنی اختراع ہے ایم کیو ایم پاکستان تمام قومی وسیا سی جما عتو ں کے ساتھ جمہو ریت عمل کو فر وغ دینے کیلئے ساتھ چلے گی۔انھوں نے کہا کہ اس ملا قا ت کا مقصد حقیقی اپو زیشن کا کر دار ادا کر نا ہے اس کیلیے مل جل کر باقی جما عتو ں سے با ت کر یں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمو د قر یشی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان زند ہ با د کا نعر ہ لگا کر اور قیا دت سے لا تعلقی کر کے ایک ایسا کام کیا ہے جیسے ہر کو ئی نہیں سمجھ سکتا۔پی ٹی آئی نے ایک سال تک ایم کیو ایم پاکستان کی سر گر میو ں کابا قاعدہ مشاہد ہ کیا۔جس کے بعد ہم نے ایم کیو ایم پاکستان کو کھلے دل سے خو ش آمدید کہا۔ایم کیو ایم پاکستان نے ملکی سیا سی تاریخ میں ایک نئی نظیر قائم کر تے ہو ئے اپنے آپ کو قیا دت سے الگ کیا اور خو د کو محب وطن ثابت کیا۔ نیب چیئرمین کی تقرری سمیت کئی فیصلے ہیں جن پر مشاورت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ( ق) لیگ کے قائد چودہدی شجاعت حسین سے بھی مشاورت ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی کے سراج الحق کو بھی اعتماد لیا ہے۔عاشورہ کے بعد مشترکہ ملکر مضبوط اپوزیشن لانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس نشست کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ایک پیج پرہے دیگر جماعتوں سے بات بھی کی جائے گی مشاورت کا عمل مکمل ہوکر مل کر اپوزیشن بنائیں گے۔
ایم کیو ایم ‘تحریک انصاف اتفاق
اسلام آباد (ا سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان منگل کو اہم رابطہ ہوا۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک بات چیت کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور لائے گئے دونوں رہنمائوں نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان طے شدہ ملاقات پر بھی بات چیت کی گئی دونوں جماعتوں میں جلد ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا۔
شاہ محمود/ شجاعت