ابوظہبی، پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھارتی ادارے کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹےم کے کپتان سرفراز احمد امارات میں بھارتی ادارے کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر مقرر،تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی مقابلوں کی حمایت کردی۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی کپتان کو امارات میں موجود ایک بھارتی ادارے نے پاکستانی مارکیٹ کے لئے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ادارے کی اس کوشش کی بدولت مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین ایک بار پھر باہمی کرکٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو میدان میں مقابل دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں اور ان کی بھی ذاتی خواہش ہے کہ پڑوسی ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوں اور کرکٹ ہی اس حوالے سے اپنا اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...