ابو ظہبی (سپورٹس ڈےسک )شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان دو نئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دینے جا رہی ہے۔قوی امکان ہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 32 سال کے محمد بلال آصف جو آل راو¿نڈر کی حیثیت سے بطور خاص آف بریک گیند کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،انھیں ٹیسٹ کیپ مل جائے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بلال محض 15 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی کو سینڑل کنڑیکٹ سی کیٹگری میں بلال آصف کو شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب 22 ون ڈے اور 4 ٹی 20 کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے حارث سہیل کو بھی ٹیسٹ کرکڑ بننے کی نوید سنا دی گئی ہے۔البتہ بلال آصف اور محمد حسن میں ضرور ابھی اگر مگر چل رہی ہے۔سری لنکن ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کی موجودگی میں بلال آصف پر اعتماد کئے جانے کا زیادہ امکان ہے۔