خواجہ آصف نااہلی کیس، ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزےر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لےے دائر درخواست پر نوٹس جار ی کرتے ہوئے فرےقےن سے جواب طلب کرلےا ہے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے کونسل نے موقف اختےار کےا کہ خواجہ آصف رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی میں ایک کمپنی کے ملازم بھی ہیںلہذا عدالت خواجہ آصف کو عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نااہل کیا جائے عثمان ڈار کے وکےل نے کہا کہ خواجہ آصف جولائی 2011 سے دبئی میں ایک کمپنی کے ملازم ہیں ایک وقت میں رکن قومی اسمبلی اور کسی کمپنی کا ملازم ہونا خلاف قانون ہے خواجہ آصف کے کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کی تازہ ترین تجدید مئی 2017 میں ہوئی، کنٹریکٹ 2019 کا ویلڈ ہے خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے 50 ہزار درہم تنخواہ لے رہے ہیںدراخوست مےں مزےد موقف اختےار کےا ہے کہ خواجہ آصف دوبئی کی کمپنی میں سپیشل ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہے ہیںعدالت نے دلائل سننے کے بعد فرےقےن کونوٹس جاری کرتے ہوئے تحرےری جواب طلب کرلےا۔

ای پیپر دی نیشن