کابل (آئی این پی+اے ایف پی+این این آئی) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ایک بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ ضلع نازیان میں کیا گیا ۔ گاڑی کو نشانہ بنایا رپورٹ کے مطابق طالبان کی دھمکیوں اور حملوں کے بعد جنوری سے لے کر اب تک 200میڈیکل سینٹرز اور ہسپتال بند ہو گئے۔ مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 13ریڈ ورکرز ہلاک اور 150زخمی ہو چکے ہیں۔ ارزگان میں متعدد ہیلتھ مراکز میں کام ٹھپ ہو گیا۔ ڈاکٹر چھوڑ گئے۔ ترین کوٹ میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ڈاکٹر احسان اللہ نے کہا مسلح افراد آئے کلینک کی چابیاں لے کر بند کر دیا۔ ہرات اور فراہ میں طالبان حملوں میں 2 بم دھماکے‘ 6پولیس اہلکار مارے گئے۔ طالبان نے ایک چوکی پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔