قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ شروع:عامر سجاد ‘ آصف علی کی سنچریاں

xلاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ قذافی سٹیڈیم میں واپڈا نے لاہور بلیوز کیخلاف 9 وکٹوں پر 297 رنز سکور بنا لیے۔ عامر سجاد 106 سکور کےساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ لاہور وائٹس کی ٹیم پی ٹی وی کیخلاف 244 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پی ٹی وی ٹیم نے 37 پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ایبٹ آباد میںسوئی گیس ٹیم 207 رنزبناسکی۔ محمد رضوان 67 ‘ محمد حفیظ 36 اور عمران بٹ 27 رنز بنا سکے۔ پشاور ریجن ٹیم نے ایک وکٹ پر 46 رنز بنا لیے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسلام آبادکیخلاف 7 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔ آصف ذاکر 89 شعیب ملک 29 اور عمر امین 28 رنز بنا سکے۔ فیصل آباد نے نیشنل بنک کیخلاف آصف علی کی 101 رنز کی سنچری کی بدولت 8 وکٹوں پر 276 رنز سکور کیے۔ عبدالصمد نے 59 رنز بنائے۔ سہیل خان کی شاندار بارولنگ کے سامنے کراچی ریجن 208 رنز پرآوٹ ہو گئی۔ سہیل خان نے 59 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ یو بی ایل ٹیم کی بھی جواب میں پہلے روز تین وکٹیں 102 کے سکور پر گر گئیں۔ عمر اکمل 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ راولپنڈی ریجن کے آرایل کیخلاف 174 بنا کر آوٹ ہو گئی۔ یاسر علی نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کے آر ایل نے بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنا لیے۔ ایچ بی ایل کی ٹیم فاٹا کیخلاف 238 پر آوٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد نے 73، امام الحق نے 41 رنز بنائے۔ سہیل اختر نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فاٹا نے چار وکٹوں پر 46 رنز بنائے۔ عمر گل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن