.سعودعزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں بدھ کے روز بینظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی قید و جرمانہ کی سزاء کے خلاف سابق سی پی او راولپنڈی سید سعود عزیز اورسابق ایس پی راول ٹائون خرم شہزادوڑائچ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وکلاء بھی عدالت عالیہ میں حاضر ہوں گے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو سماعت کے موقع پر عدالت عالیہ پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن