اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس، صدر مجلس خواجہ منصور سہیل کی زیر صدارت گزشتہ روز یہاں منعقد ہوا۔ شرکاء اجلاس نے لیفٹننٹ ارسلان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی۔ وزارت دفاعی پیداوار کی استدعا پر کچھ ایجنڈا آئٹمز، پر گفتگو مئوخرکر دی گئی۔ مجلس قائمہ کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔