چینی صدر نے دیگرممالک کے ساتھ مل کرمضبوط عالمی سکیورٹی گورننس کی تجویز پیش کردی

Sep 27, 2017

بیجنگ(آن لائن)چین کے صدر شی جن پنگ نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مضبوط عالمی سکیورٹی گورننس کی تجویز پیش کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ 86 ویں انٹرپول جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلوبل سکیورٹی گورننس کے لئے چین دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے ۔ انسانیت قائم کرنے کے لئے عالمگیر سکیورٹی کی ایک مشترکہ کمیونٹی کو تشکیل دینا ہو گا۔ صدر ژی نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے سے عالمگیر انسانیت قائم ہو سکتی ہے اور ہم اس امر میں پیش پیش ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کی۔ اس تقریب میں 158 ممالک اور علاقوں سے حصہ لینے والے افراد شامل تھے ۔

مزیدخبریں