5لاکھ ٹن چینی کیایکسپورٹ پر 5ارب سبسڈی دینے کااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Sep 27, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں 5لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ پر5ارب روپے سبسڈی دینے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار کسان ذیشان احمد کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کسانوں کے بجائے شو گرمل مالکان کو چینی کی ایکسپورٹ پر 5ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ کسانوں کو نظر انداز کرکے شوگر مل مافیا کو نوازا جارہاہے 5لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ پر آدھی سبسڈی وفاقی اور آدھی پنجاب حکومت نے دینے کی منظوری دی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شوگر مل مالکان کو چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں