ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)راولپنڈی اسلام آبادکے تمام علاقوںمیںاگرچہ لوڈشیڈنگ’’ زیرو‘‘ہو چکی ہے،تاہم ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقوںمیںآج بھی دوگھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کاعمل جاری ہے،اورستم بالائے ستم اس بات پرکہ ٹیکسلاریلوے سٹیشن اورمتصل ریلوے کالونی کے تمام علاقوںمیںشام سے لیکررات کے اوقا ت تک مسلسل چارگھنٹے لوڈشیڈنگ کے نام پربجلی بندرکھی جارہی ہے،رات کے اوقات میںٹیکسلاریلوے سٹیشن او رمتصل ریلوے کالونی کے علاقوںمیںمسلسل چارگھنٹے تک بجلی بندرکھنے کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آ ر ہی ،ریلوے سٹیشن کاذمہ دارعملہ اورکالونی کے علاقو ں میں رہا ئش پذیرتمام ترملازمین اس صورتحال سے سخت پر یشا ن ہیں،نواب آبادواہ کینٹ کی معروف علمی وسماجی شخصیت پروفیسرسیداخترعلی شاہ نے یہ معاملہ ھائی کورٹ راو لپنڈ ی بینچ میںبھی جب مصدقہ دلائل کے ساتھ اٹھایا تو عدا لت عالیہ کے معززججزنے بھی راولپنڈی اسلام آبا د کی طر ح ٹیکسلاواہ کے جڑواںمضافاتی علا قو ںکو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنی قراردینے کا باقاعدہ حکم جاری فرمایا،لیکن واپڈ اوالے عملی طورپرشائداس وجہ سے کسی سے نہیں ڈر تے ،کہ لائینوںمیںبجلی کاکرنٹ جاری کرنے کااختیاران کے پاس ہے۔
ٹیکسلاواہ کینٹ میںآج بھی دوگھنٹے لوڈشیڈنگ کا عمل جاری
Sep 27, 2017