واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈنفورڈ نے پاکستان پر الزام تراشیاں کی ہیں۔ جنرل ڈنفورڈ نے کہا ہے ماضی میں پاکستان نے حقانی نیٹ ورک طالبان کو پناہ گاہیں دیں۔ پاکستان کے رویئے میں تبدیلی تک افغانستان میں مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ پاکستان کا محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا ناقابل قبول ہے۔ امریکہ اور اتحادیوں کو پاکستان پر دبائو ڈالنا چاہئے۔