ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی گئی۔ شاہی فرمان کے تحت خواتین کو بھی مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنسز کا اجرا کیا جائے گا اور دیگر ٹریفک قوانین لاگو کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں مرحوم شاہ عبداللہ کے دور حکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کا آغاز ہوا تھا اور شاہ عبداللہ نے 2013ء میں خواتین کو شوریٰ کونسل میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔
سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی
Sep 27, 2017