لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف گذشتہ روز اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی اور پریس کانفرنس کے بعد لاہور پہنچے۔ وہ پرانے ائر پورٹ کے ٹرمینل پر اترے اور جاتی امرا رائے ونڈ روانہ ہو گئے۔ نواز شریف جاتی عمرہ میں سیدھے اپنی والدہ کے پاس گئے جنہوں نے انہیں گلے لگا کر پیار کیا۔ نواز شریف نے والد کی قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی۔ نواز شریف رائیونڈ میں ہی قیام کریں گے جبکہ اس دوران ان سے مسلم لیگ ن کی قومی اور صوبائی قیادت کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔