اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ستار سرفراز کو سٹریٹجک پلانز ڈویژن کا ڈائریکٹر جنرل بنادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس پی ڈی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے نگہبان ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا سیکرٹریٹ ہے۔ دریں اثنا میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دے کر سرجن جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ستار سرفراز کو ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی مقرر کردیا گیا زاہد حامد کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی، سرجن جنرل تعینات
Sep 27, 2017