راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اراکین چوہدری افضل محمود ٹیکنوکریٹ ،راجہ اورنگ زیب زیبی چئیر مین یو سی 35،وائس چئیر مین یو سی 38آصف اقبال ،وائس چئیر مین یو سی 37محمد سفیر کھوکھر ،وائس چئیر مین یو سی 35فرحان شیخ ،وائس چئیر مین یو سی 8عصمت اللہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ مئیر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کو بھیج دئیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے حلقوں میں پنجاب اور وفاقی حکومت کی طرف سے دئیے گئے ترقیاتی فنڈز سے کام کروا کر عوام کو مسائل سے نکالنے میں مصروف ہیں ہمارا مسلم لیگ(ن) اور راولپنڈی کی قیادت مئیر کارپوریشن اور اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ان کی قیادت میں متحد ہیں۔