ہرپراپرٹی ٹےکس نادہندہ کا فون نمبر حاصل کرکے اسے ےادہانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے،ڈائرےکٹر اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائرےکٹر اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹےکس کی وصولی کےلئے بنائی گئی ٹےموں کو ہدائت کی ہے کہ وہ ہر نادہندہ کا فون نمبر حاصل کرے اور اسے ےادہانی کرانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے کہ اس نے سرکاری خزانے مےں اپنی جائےداد کا ٹےکس جمع کرانا ہے اس ہدائت کے بعد رات گئے تک عملہ دفتروں مےں موجود رہتا ہے تاکہ 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹےکس مےں دی گئی چھوٹ سے زےادہ سے زےادہ جائےداد مالکان کو فائدہ مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن