راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) اےس اےس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی رےجن محمد ےوسف ملک نے کہا ہے کہ رےجن بھر کے ڈی اےس پی، او ر دےگر عملہ محرم الحرام کے دوران ہائی وےز پر موبائل اےجوکےشن ےونٹ کےساتھ آگاہی مہم مےں شرکت کو ہر صورت ےقےنی بنائے جبکہ آگاہی مہم کےساتھ ہائی وے پر سفر کرنے کی غرض سے شہرےوں کی سےکورٹی سمےت مشکوک افراد کو حراست مےں لےکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے مےں اپنا کردار ادا کرے جبکہ ڈی اےس پیز اورموبائل اےجوکےشن ےونٹ رےجن بھر مےں روڈ سےفٹی آگاہی مہم کےساتھ ساتھ شہرےوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے خصوصی تربےت دے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ۔موبائل اےجوکےشن ےونٹ سےمےنار کا انعقاد کو ہر صورت ےقےنی بنائے جس مےں زےادہ سے زےادہ شہری شرکت کرے جس مےں پروجےکٹرز لگا کر تصاوےری جھلکےوں کی مدد سے شہرےوں کو آگاہی فراہم کی جا سکے ۔موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو ہر صورت ےقےنی بنائے اور قوانےن کی خلاف ورزی کرنے کی صورت مےں اُنکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائے ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز موبائل اےجوکےشن ےونٹ سمےت ڈی اےس پےز کو ہداےات جاری کرتے ہوئے کےا ٹریفک حادثات میںاموات کی بڑی وجہ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے سیٹ بیلٹ کا عدم استعمال ہے اور اگر ان اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔