راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق پنجاب بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کی سرگرمیوں کا آغازہوگیا،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے راجہ محمدجواد کونگران اورظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ کوڈسٹرکٹ چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا جبکہ جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرسردارتفہیم اعظم انھیںاسسٹ کریں گے۔ترجمان کے مطابق ”نوجوان سے حکمران“کے سلوگن اورمتناسب نمائندگی کے تحت انٹرایوتھ الیکشن کے تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبرتا 5اکتوبرتک متعلقہ پریذائڈنگ آفیسرزکے پاس کا غذات نامزدگی جمع ہوں گے،سکروٹنی او رامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کرنے کے بعد 8اکتوبرکوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 29اکتوبرکوپولنگ ڈے ہوگا ۔