راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمد گی کےس مےں ملزم عبدالرزاق کاچالان پیش کئے جانے کے بعدسماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی تھانہ فتح جنگ کے قتل کےس مےں ملزم احمد شیر کے خلاف اےک گواہ کا بےان رےکارڈ کرکے سماعت 12اکتوبر ، سی ٹی ڈی کےبارود برآمدگی کےس مےں ملزم زر محمد کی سماعت 11اکتوبر، تھانہ کوٹلی ستیاں کے تھانے پر حملہ اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کے کےس مےں ملزمان جاوید اختر وغیرہ کی سماعت 12اکتوبر،تھانہ صدر واہ کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان سہیل احمد کی سماعت11اکتوبراور سی ٹی ڈی کے ملزم قاری حنےف کے مذہبی منافرت کےس مےں بحث مکمل کرکے سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے تھانہ پیر ودہائی کے چہلم امام حسین کے موقع پر ہنگامہ آرائی کےس ملزمان عمر رحمن وغیرہ میں تےن گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 9اکتوبر، تھانہ صدر حسن ابدال کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان حبیب اللہ وغیرہ کی سماعت 9اکتوبر، تھانہ ٹیکسلا کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے ملزم ملک افسر کیس میں دوگواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 9اکتوبر،تھانہ ٹےکسلا کے بارودمواد برآمدگی میں ملزم یٰسین کیس میں دوگواہان کے بیان رےکارڈ کرکے سماعت 6اکتوبر، تھانہ صدر چکوال کے قتل کےس مےں ملزم غلام عباس کی سماعت9اکتوبر،تھانہ مری کے بارود برآمدگی کےس مےں ملزم پیر عظمت کی سماعت 28ستمبر، سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کےس مےں ملزم شیر افضل کیس کی سماعت 2اکتوبر، تھانہ صدر بیرونی کے پولیس مقابلہ اور قتل کےس مےں ملزمان نوازش علی وغیرہ کی سماعت 28ستمبر، تھانہ گوجر خان کے قتل کےس مےں ملزم علیم کی سماعت 2اکتوبراور تھانہ صدر چکوال کے قتل کےس مےں ملزم محمد حسین کی سماعت 7اکتوبر، سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کے تےسرے کےس مےں ملزم رحمن کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔