اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان شعروں کی محفل سج گئی۔ نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان سے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے سامنے شعر، دل پہ جو گزرنا ہے گزر جائے مگر ۔۔۔۔آپ یونہی زلف برہم کو سنوارے جائیے، پڑھا تو وہاں موجود تمام افراد نے داد دی۔ اس موقع پر موجود سینیٹر مشاہد اللہ خان نے آغا حشر کاشمیری کا شعر، تیرے بکھرے بکھرے گیسو انہیں لاکھ تم سنوارو ۔۔۔۔ میرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی، سنایا تو شرکاء نے انہیں خوب داد دی ۔
نوازشریف سے فضل الرحمن کی ملاقات شعر و شاعری، سابق وزیراعظم نے داد دی
Sep 27, 2017