فیئر ٹرائل نوازشریف اور ان کے خاندان کا آئینی حق ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے۔ نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کرآئین اور قانون کی پاسداری اور اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی،دوسروں کی طرح کمر درد اور دماغ کے خلل کا بہانہ نہیں بنایا بلکہ پورے خاندان کو پاکستان کے قانون کے سامنے پیش کیا، اداروں کو دھمکا کر ،گالیاں دے کر ، تضحیک کر کے معافی کون مانگ رہا ہے؟یہ بھی پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،پاکستان کے کس وزیراعظم اور خاندان نے اس سے پہلے ایسی مثال قائم نہیں کی۔ ایک بیان میں وزیر مملکت طلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحفظات کے باوجود اداروںکا احترام اور آئین و قانون کی پاسداری کون کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وزیراعظم کے ساتھ انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جن کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا،پاکستانی قانون کے مطابق فیئر ٹرائل محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کا آئینی حق ہے،محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...