صحت عامہ کی بہتری کیلئے معالجین کو مسیحا بننا ہو گا: ڈاکٹر مصطفی کمال

Sep 27, 2017

ملتان(خاتون رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے شعبہ میں بہتری کیلئے معالجین کو مسیحا کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ حقیقی ڈاکٹر ہی دکھی انسانیت کی خدمت کے شعار کو اپنا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی ماہانہ جنرل باڈی میٹنگ میں بطور گیسٹ سپیکر خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا جبکہ کلب کی کارکردگی کی رپورٹ سیکرٹری الیاس محمود ڈوگر نے پیش کی۔ اس موقع پر کلب کے صدر نے ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو کریسنٹ لائنز کلب کا اعزازی ممبر بنایا گیا اور ان کو کلب کی پن اور سوینئر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ممبران اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں