ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ فنانس CPO پنجاب نوٹس لیں

مکرمی! میرا نام ارشاد علی ہے اور میں کافی عرصہ سی پی او آفس میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دیتا رہا ہوں اور مارچ 2017ءمیں یہاں سے ریلیو (Releve) ہوگیا اور اب ایک دوسرے ادارے میں فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔ سی پی او آفس سے شفٹ ہونے کے بعد سے اب تک میری صحیح ایل پی سی جاری نہیں کی جارہی جبکہ اس سے پہلے بالکل ٹھیک تھی۔ بندہ بارہا بار اکاﺅنٹینٹ صاحب سے ایل پی سی ٹھیک جاری کرنے کی گزارش کرچکا ہے اور اپنے موجودہ ادارے سے بھی لکھوا کرد ے چکا ہے لیکن اکاﺅنٹینٹ صاحب نہ جانے کیوں ایل پی سی ٹھیک نہ کرنے پر باضد ہیں۔ میرے ذمے جو کاغذات انہوں نے لانے کو کہا وہ تمام کاغذات میں اکاﺅنٹینٹ صاحب کو جمع کروا چکا ہوں لیکن ابھی بھی وہ میری بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ میں نے ڈی ڈی او کے آفس حاضر ہونا چاہا لیکن گھنٹوں انتظار کے باوجود ان سے ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہوسکا۔ ایل پی سی ٹھیک جاری نہ ہونے کی وجہ سے مجھے تنخواہ لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ برائے مہربانی نوٹس لے کر اکاﺅنٹینٹ کو میری درست ایل پی سی جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔

(ارشاد علی۔ 0321-4840334)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...