کراچی(کامرس رپورٹر) کلاو¿ڈ انفرا اسٹرکچر اور کاروباری نقل و حرکت میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے VMware Inc نے حکومت پاکستان کو انفارمیشن
ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے اقدام کا حصہ ہونے کے طور پر اور ملک کو اسمارٹ قوم کی جانب گامزن کرنے کے لیے عوامی سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کو رائج کیا جا سکے۔