رینجرزکی کارروائیاں،19ملزمان گرفتار‘اسلحہ برآمد

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا رینجرز کے ترجمان کے مطابق ناظم آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل عرف آنی کو گرفتار کرلیا جس کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ملزم بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ہوائی فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے سعید آباد، مدینہ کالونی ، بلدیہ ٹائون ، اتحاد ڑٹائون ، کلری او رشاہراہ فیصل کے علاقوں میںرینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان شہریار عرف شیری، سراج ،جنید، محمد موسیٰ، غنی رحمن، سلمان واچانی، ندیم واچانی، شیر حسین، خواجہ محمد علی ، محمد عامر عرف بھوک لگی، نادراوراعظم خان کو گرفتار کیا گیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد واداتوں میں ملوث ہیں ۔کلر ی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل احمد کو گرفتا ر کیا جو اغوا کاری میں ملوث ہے جب کہ گلبرگ اور کھوکھراپار کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد کامران عف بھیا ، لقمان عرف قلندری، مہران علی، وقار عرف بھولا او ر محمد عمران کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان او رمنشیات بھی برآمد کرلی گئی اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں تیموریہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول او رایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان محمد عثمان عرف اسامہ او راحمد عرف بھنڈی خواتین سے پرس چھیننے سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور اس بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن