کراچی (کامرس رپورٹر) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے گلستان جوہر کراچی برانچ میں چھت کا پنکھا گرنے سے خاتون کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیاہے ،جبکہ ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ میر عجم خان درانی نے متاثرہ خاتون ثناء علی کے گھر جا کر عیادت کی اور مکمل علاج کی یقین دہانی کراتے ہوئے 50ہزار روپے کا چیک بطور معاوضہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی جی نادرا نے واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ واضع رہے کہ حادثہ کے نتیجے میں خاتون کا کان شدید زخمی ہوا تھا۔