مکۃ المکرمہ (اے پی پی) مکۃ المکرمہ کے نواحی علاقے المعیصم میںکئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں11افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی اخبار کے مطابق المعیصم میں واقع العدل پل کے اوپر سے گزرنے والی کئی گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوالنور اسپیشلسٹ ہسپتال اور کنگ فیصل ہسپتال منتقل کرا دیا جہاں 4 افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔