ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کاسالانہ عرس29ستمبر تا یکم اکتوبر کو بھیرہ شریف میںہو گا

Sep 27, 2018

اسلام آباد(نامہ نگار)مسلم ہینڈز کے بانی سرپرست اعلی اور عالم اسلام کی عظیم علمی اور روحانی شخصیت ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کاسالانہ عرس مبارک) 19,18،20محرم الحرام) بمطابق29ستمبر تا یکم اکتوبر کو بھیرہ شریف، سرگودھا میںمنعقد ہو رہا ہے، جس کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ عرس کی تقریبات مسلم ہینڈز کے پیٹرن اِن چیف سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ کی زیر نگرانی بھیرہ شریف میں منعقد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حضرت پیر کرم شاہ الازہری ؒکی دین کی ترویج کے لئے بے شمار خدمات ہیں جنھیں ہر مکتبہ فکر کی جانب سے نہایت تکریم کے ساتھ دیکھا اور سراہا جاتا ہے۔ عرس کی تقریبات میں ملکی اور بین الاقوامی علماء، مشائخ ، پیرانِ عظام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ جبکہ عرس میں شرکت کے لئے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین بھی خصوصی طور پر برطانیہ سے کل تشریف لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں