دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہنیں، تیز رفتاری،ون ویلنگ سے اجتناب کریں

Sep 27, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے سڑکوں پر محو سفر گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کو موقع پر ، مختلف تعلیمی اداروں، پرائیویٹ و سرکاری اداروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ٹریفک قوانین سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری رہی اس حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر روڈ یوزرز اور نجی تعلیمی ادارے کے طلباء طالبات میں ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی بریفنگ کا اہتمام کیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اس دوران ایجوکیشن ونگ کے افسران نے آن گرائونڈ موٹر سائیکل سواروں کو دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہننے کی اہمیت، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے نقصانات، دائیں یا بائین ٹرن اور لین تبدیل کرتے وقت اشاروں کا استعمال،تین سوار ہونے سے حادثہ ہونے کے امکانات، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال اور مسیجز کرنے کے نقصانات،پارکنگ قوانین سے آگاہی، موڑ موڑتے وقت رفتار کم کرنا، اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی اس کے علاوہ روڈ یوزرزکو بریفنگ دی کہ ’’ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی سفر کو آسان بناتی ہے ،ٹریفک رش نہیں بنتی ، جلد منزل مقصود تک رسائی ہے ، روڈ حادثہ سے بچائو ممکن ہے، جانی او ر مالی نقصان کا اندیشہ نہیں رہتا، دوسرے روڈ یوزرز کے لئے آسانی او ر اپنے لئے ٹریفک پریشانی ختم ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ڈبل پارکنگ کے نقصانات، اور دیگر قوانین شامل ہیں سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ یہ مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ٹریفک آگاہی کا سلسلہ مزید تیز

مزیدخبریں